بھٹکل، 24 / جون (ایس او نیوز) شری رام فائنانس شاخ بھٹکل میں رقم خرد برد کرنے کے الزام میں پولیس نے سوسائٹی کے مزید اہلکار کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت کندا پور کے رہنے والے راجیو راگھویندرا سوامی کے طور پر کی گئی ہے ۔
بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں شری رام فائنانس کی طرف سے اپنے تین اہلکاروں کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی کہ سوسائٹی سے گاڑیوں کے لئے قرضہ حاصل کرنے والوں کی طرف سے رقم وصول کرنے کے بعد اس رقم کو سوسائٹی کے کھاتے میں جمع نہ کرتے ہوئے قرض داروں کو نقلی دستاویزات دئے گئے ہیں اور قرضہ پوری طرح ادا ہونے کا نقلی نو آبجکشن لیٹر بھی جاری کیا گیا ہے ۔ اس طرح سوسائٹی کو تقریباً 89 لاکھ روپوں کا دھوکہ دیا گیا ہے ۔
اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گزشتہ ہفتے دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا اب تیسرے اور کلیدی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔